لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ملکی آئین کو اسلامی نہ کہنے والوں کی اپنی رائے ہے، آئین واضح ہے کہ قرآن و سنت کے برعکس قانون سازی نہیں ہو سکتی، عمران خان کے فیصلوں سے ان کی جماعت کی مقبولیت کم ہونے لگی وہ اصغر خان بنتے جا رہے ہیں، سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل شفاف ہو گا، نقصان میں جانیوالے اداروں پر سالانہ 500 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں اداروں کو بیچ کر یہی پیسہ تعلیم و صحت پر خرچ کیا جائیگا۔