30 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بری فوج کے تیس افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی  گئی۔ فوج کے پروموشن بورڈ کا  اجلاس جی  ایچ کیو میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس دو روزہ  کور کمانڈرز کانفرنس  کا حصہ تھا۔ پروموشن بورڈ میں بریگیڈئرز  سطح کے افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر   ترقی دینے  کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اس ضمن میں وزارت دفاع حتمی  حکم نامہ جاری کرے گی۔  جن تیس بریگیڈیئرز کومیجر جنرل کے عہدے پر  ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر حسنات، بریگیڈیئر اظہر صالح، بریگیڈیئر عبداللہ ڈوگر، بریگیڈیئر عابد ممتاز، بریگیڈیئر قیصر، بریگیڈیئر شاہد کیانی، بریگیڈیئر آصف، بریگیڈیئر عزیز، بریگیڈیئر حمود، بریگیڈیئر جمیل، بریگیڈیئر معظم، بریگیڈیئر فرحان،  بریگیڈیئر شہزاد نعیم، بریگیڈیئر ماجد، بریگیڈیئر عامر عباسی، بریگیڈیئر ظفر الحق، بریگیڈیئر اظہر نوید، بریگیڈیئر  ظفر اللہ، بریگیڈیئر عاصم منیر، بریگیڈیئر فدا، بریگیڈیئر احسان، بریگیڈیئر خلیل ڈار، بریگیڈیئر طارق قدوس، بریگیڈیئر شہزاد، بریگیڈیئر شہزاد، بریگیڈیئر خالد اسد، بریگیڈیئر افتخار پرویز، بریگیڈیئر سلیم جہانگیر،  بریگیڈیئر نجم الثاقب  اور  بریگیڈیئر طارق پرویز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن