ڈیرہ اسماعیل خان (بی بی سی) خیبر پی کے کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کی ٹیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہل کار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 35 کلومیٹر دور ببر کے علاقے پرووا میں پیش آیا۔ پولیو مہم میں شامل ٹیم پرووا میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی۔ اس ٹیم کی حفاظت پر دو پولیس اہلکار مامور تھے۔ نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ واضح رہے حملوں کی وجہ سے محکمہ صحت کے اہل کار، اساتذہ اور رضاکار انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے بھی انکار کرتے رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیو ٹیم پر حملہ، حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق
Feb 12, 2014