لاہور (خصوصی رپورٹر) ٭چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے، تانبے اور سونے کے ذخائر کی تصدیق کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ٹانگرہ گائوں کے قریب اس مقام پر کیا گیا۔ ٭ وزیراعظم اور وزیر اعلی نے ڈرلنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور تصدیق شدہ لوہا و دیگر قیمتی دھاتوں کے نمونے دیکھے۔ ٭وزیر اعلیٰ نے چنیوٹ میں منعقد تقریب کے دوران بتایا دو اپریل 2014ء کو چینی کمپنی سے لوہے کی تلاش کا معاہدہ کیا تھا۔ ٭ چینی و جرمن ماہرین نے معدنی ذخائر کی دریافت ‘ معیار اور مقدار کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ٭ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے اس علاقہ میں زیر زمین خام لوہے‘ تابنے اور سونے کی موجودگی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ ٭ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنے وسائل سے پرعزم انداز میںنیک نیتی سے خام لوہے کی تلاش شروع کی۔ ٭ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو قیمتی معدنی خزانہ کی دریافت سے متعلق قوم کو خوشخبری سنانے کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا عظیم دن ہے ۔
سونے، چاندی، تانبے اور لوہے کی تصدیق کے حوالے سے تقریب کی جھلکیاں
Feb 12, 2015