پاکستان ،بھارت اور ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی فراہمی کا عمل اس سال شروع ہو سکتا ہے،روسی سفیر

بیجنگ (اے پی پی) پاکستان ،بھارت اور ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی فراہمی کا عمل اس سال شروع ہو سکتا ہے۔یہ بات چین میں روس کے سفیر آندرے دینیسوو نے بدھ کو روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔روسی سفیر نے کہا کہجنوب مشرقی ایشیا کے تینوں ملکوں کو تنظیم کی مکمل رکنیت کا عمل اس سال شروع ہو سکتا ہے،تاہم اس سے پہلے کچھ سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ روس شنگھائی تعاون تنظیم میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان،بھارت اور ایران مکمل رکنیت کیلئے اولین امیدوار ممالک ہیں۔اس وقت تینوں ممالک کو مبصر کا درجہ حاصل ہے ،پاکستان،بھارت اور ایران مکمل رکنیت کیلئے پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن