کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کرانی کے علاقے مری کالونی میں گزشتہ روز ایک 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی اعتزاز احسن نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل کے شبہ میں ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔