سینٹ الیکشن: پی ٹی آئی ایم پی اے جاوید نسیم نے پی پی کے امیدوار کی حمایت کر دی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم نے سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جاوید نسیم نے وقار احمد کے کاغذات پر بطور تائید کنندہ دستخط کر دیئے۔ جاوید نسیم نے کہا ہے کہ پی کے 3 میں ترقیاتی کاموں کی یقین دہانی پر وقار احمد کی حمایت کی۔ دوسری جانب عمران نے سینٹ انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آج وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ہو گا جس میں سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں ایم پی ایز کو اعتماد میں لیا جائیگا اور ہم خیال گروپ کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ ہم خیال گروپ کے ایم پی اے محمود جان نے بتایا کہ وہ پارٹی چیئرمین کو تمام حقائق سے آگاہ کرینگے۔ ہم خیال گروپ کو بھرتیوں سمیت مختلف حکومتی امور میں نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ہم خیال گروپ اپنے تحفظات بیان کرے گا۔ ناراض رکن جاوید نسیم نے کہا کہ مجھے تو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے، اجلاس میں کیوں جائوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...