لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت نیوز) پاکستان بار کونسل نے کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف آج کو جمعرات 12فروری یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وکلاء بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ بار ایسوسی ایشنز کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔ بار ایسوسی ایشنوں میں اجلاس ہں گے ۔ وکلاء عدالتوں میں بطور احتجاج پیش ہوں گے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں 21 ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ سندھ ہائکیورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی درخواست میں وفاق اور صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے 21ویں ترمیم کیخلاف 10 آئینی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔آج سماعت ہوگی۔