امریکی بحریہ کے 3 ایڈمرلز کی تحائف لینے، رشوت کو فروغ دینے پر سرزنش

Feb 12, 2015

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی نیوی کے 3ایڈمرلز پر تحائف لینے اور رشوت کو فروغ دینے کے الزامات کے بعد ان کی سخت سرزنش کی گئی ہے۔ بحریہ کے حکام نے بتایا تینوں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں کرا سکے اور بحریہ کے حکام نے بتایا سیکرٹری نیوی اے صباس کی جانب سے ملزموں کو اظہار ناراضگی کے خطوط بھی بھیجے جائینگے۔ تینوں کو ریٹائر ہونے کی اجازت بھی دیدی جائیگی۔ جن افسروں کی سرزنش کی گئی ان میں رئیر ایڈمرل مائیکل ملر، رئیر ایڈمرل ٹیری کرافٹ اور ایڈمرل ڈیوڈ پمپو شامل ہیں۔

مزیدخبریں