ورلڈ کپ پریکٹس میچز: پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔۔۔ آسٹریلیا ، زمبابوے نیوزی لینڈ بھی کامیاب

Feb 12, 2015

لاہور ‘سڈنی‘ لنکن‘ میلبورن (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+سپورٹس ڈیسک ) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ‘زمبابوے نے سری لنکا ‘نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ جبکہ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو ہرادیا۔۔ انگلش ٹیم 8 وکٹوں پر250 رنزبناسکی۔ بیلنس 57 اور جوروٹ85 رنزپرآوٹ ہوئے۔یاسرشاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔251 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6وکٹوں پر پورا کرلیا۔ٹا پ آرڈر ناکام رہا تاہم مصباح الحق اور عمراکمل نے پانچویں وکٹ کیلئے133 رنز کی شراکت قائم کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ عمر اکمل نے65 ‘صہیب مقصود نے 20 رنز بنائے‘مصباح الحق 91 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک اور میچ میں سری لنکا نے8 وکٹوں پر279 رنزبنائے۔ زمبابوے نے ہدف 45 اوورزمیں تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔ ماسا کاڈزا نے 117 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ کیویزنے جنوبی افریقہ کیخلاف8 وکٹ پر331 رنز بنائے۔ پروٹیز ٹیم 197 رنزپرڈھیرہوگئی، ٹرینٹ بولٹ نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو188 رنز سے شکست دیدی۔ کینگروز کے 8وکٹوں پر 304 رنز کے جواب میںمتحدہ عرب امارات کی ٹیم 116رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔

مزیدخبریں