دینہ (نامہ نگار) موضع دلیال میں نامعلوم افراد نے سکول کے ریکارڈ روم کو آگ لگا دی۔ جس سے ریکارڈ جل کر خاک ہو گیا، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح کو گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز دلیال مرکز مدوکالس تحصیل دینہ میں سکول کے اساتذہ اور طلباء جب سکول پہنچے تو مین گیٹ اور ریکارڈ روم کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔جب کہ الماری میں موجود سرکاری ریکارڈ کو آگ لگی ہوئی تھی۔اساتذہ اور طلباء نے ریکارڈ کو آگ سے بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم کافی سارا ریکارڈ جل کر بھسم ہو گیا۔ ہیڈماسٹر نے واقعہ کی اطلاع تھانہ منگلا اور محکمہ ایجوکیشن کوکردی ہے۔
دینہ: نامعلوم افراد نے سکول کے ریکارڈ روم کو آگ لگا دی
Feb 12, 2015