حسن صہیب مراد کی بزنس ایجوکیشن کے فروغ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں: ڈاکٹرعشرت حسین

Feb 12, 2015

لاہور (پ ر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور اس کے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد پاکستان میں بزنس ایجوکیشن کے فروغ میں کلیدی کرادار ادا کر رہے ہیں جس سے صنعتی اداروں اور یونیورسٹیز کے مابین رابطوں کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سمیت یونیورسٹیز کے ڈین، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبرز اور کاروبار کی دنیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی کاروبار کی دنیا کے ٹائکون پیداکر رہی ہے۔

مزیدخبریں