نیویارک: 2008ء میں بم نصب کرنے اور القاعدہ سے تعلق کا الزام پاکستانی شخص پر مقدمہ چلایا جائیگا

نیویارک (رائٹر) امریکہ اور یورپ میں 2008ء اور 2009ء میں دھماکوں کیلئے بم نصب کرنے اور القاعدہ سے تعلق کے الزام میں پاکستانی نژاد 28سالہ عابد نصیر پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ نیویارک کی وفاقی عدالت نے 2013ء میں برطانیہ سے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکہ نے الزامات لگائے تھے کہ عابد نصیر القاعدہ کی جانب سے انگلینڈ، ناروے اور امریکہ میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق عابد نصیر کا ان تینوں سیل میں کسی سے تعلق نہیں لیکن وہ نیویارک سٹی سب وے سسٹم پر بم نصب کرنے کی سازش میں شریک تھا۔ اس کے علاوہ دو افراد نجیب اللہ زازی اور زرین احمد زئے کیخلاف جرم ثابت ہونے پر دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق نصیر اور نجیب اللہ ای میلز کے ذریعے ایک دوسرے کو اپنے منصوبوں بارے آگاہ کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق عابد نصیر کے خلاف اگر جرم ثابت ہوتا ہے انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...