بیلجئیم : شدت پسند تنظیم کے 45 افراد کو سزا ،سربراہ 12 برس جیل کاٹیں گے

Feb 12, 2015

برسلز ( بی بی سی + نوائے وقت نیوز ) بیلجیئم میں ایک عدالت نے ایک شدت پسند گروپ کے 45 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جہادیوں کو شام بھیجا تھا ۔سربراہ  12 برس حیل کاٹیں گے۔
 استغاثے کا کہنا ہے کہ بیلجئیم میں تنظیم شریعہ فار بیلجئیم نے شام میں لڑنے کے لیے دولت اسلامیہ جیسے شدت پسند بھیجے تھے ۔ جج نے تنظیم کو ایک ’دہشت گرد گروپ ‘ قرار دیا اور اس کے سربراہ کو فواد باالقاسم کو بارہ سال قید کی سزا سنائی ۔ گروپ کے ایک اور رکن جیجون بونٹنک کو معطل سزا سنائی گئی ۔ وہ مقدمے کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ بنے تھے ۔ ملزمان میں سے صرف سات افراد عدالت میں فیصلہ سننے کے لیے موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق باقی سب شام میں لڑ رہے ہیں یا ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں