پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمشن نے رپورٹ جمع کرا دی ہے، رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں کے پی کے میں مئی، پنجاب میں نومبر، سندھ میں مارچ 2016  میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری قانون سازی کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے مجوزہ بل متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 35  اضلاع کی حد بندی کیلئے نقشے بنانے کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ اٹک فیصل آباد اوکاڑہ چنیوٹ سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں حدبندیوں بارے کچھ معاملات حل کرنے باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...