پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے پولیس نے انتہائی مطلوب 49 دہشت گردوں کی تصاویر اور رقم کی تفصیل متعلقہ پولیس سربراہان کو بھجوا دی گئیں۔ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 76 کروڑ روپے مختص کی گئی۔دہشت گردوں میں لشکر اسلام کا امیر منگل باغ میں شامل ہے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی اور خیبر پی کے کے دیگر اضلاع سے ہے ۔رواں سال کے آغاز میں 615 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔