کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی افتتا حی تقریب نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آک لینڈ کے ہیگلے پارک کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوئی

کرائسٹ چرچ کے مقامی وقت کے مطابق شروع ہونیوالی تقریب میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرز نے بھی خصوصی  شرکت کی انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ کھیلنے والی کیوی ٹیم کے  آل راؤنڈر کرس ہیرس نے اپنی ٹیم کیلیے نیک خواہشات  کا اظہار کیا کرس ہیرس نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی کھیل کی زندگی کا یادگار ترین ٹورنامنٹ قرار دیا عظیم کیوی آل راؤنڈر اور سر کا خطاب حاصل کرنے والے سر رچرڈ ہیڈلی نیوزی لینڈ کیلیے تو خدمات انجام دیتے ہی رہے ہیں لیکبن وہ انیس سو چھیانوے میں ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کوچ بھی تھے ہیڈلی کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت ان کیلیے یادگار ہے تقریب کے دوران کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدی باؤلنگ کراتے رہے جبکہ ان کا سامنا کیا نیوزی لینڈ کے مشہور گلوکار نے
اس مقابلے کے ایمپائر تھے سر رچرڈز ہیڈلی
 

ای پیپر دی نیشن