وزیراعظم میاں نوازشریف نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے آغاز کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی

وزیراعظم  میاں نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹٰ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا،جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر ریلوے خواجہ سعد فریق،وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی  نے شرکت کی،اجلاس میں ایران سے بجلی کی درآمد،اور ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کی تنصیب پرغور کیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نےکہا کہ سستی بجلی کی فوری فراہمی کےلیے اقدامات کررہےہیں،ایل این کی درآمد سے گیس کی کمی دور کرنےمیں مدد ملے گی،

ای پیپر دی نیشن