گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہرحمان ملک،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مرادعلی شاہ سےٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کاکہناتھا کہ ماضی میں بھی سندھ میں بعض عناصرنےنفرتوں کوپروان چڑھا کر لوگوں کوآپس میں لڑایا،لیکن صوبے کےعوام آپس میں تصادم نہیں،بلکہ شاہ لطیف کی اس دھرتی کوامن اورپیارکی دھرتی بناناچاہتے ہیںانہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم باہمی کوششوں کے ذریعے سندھ میں افہام وتفہیم اورامن وبھائی چارے کی فضاء کوفروغ دیں گے اورمل جل کرعوام کے مسائل کوحل کریں گےاس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مراد علی شاہ نے بھی الطاف حسین سے گفتگوکی اوریقین دلایاکہ دونوں جماعتیں سندھ میں پیارمحبت کو پروان چڑھائیں گی،الطاف حسین نے سندھ میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لئے دعاکرائی