ادویات کمپنیوں نے قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائیں: ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 90 فیصد دوائوں کی قیمت بڑھا دی۔ صدر ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن عاطف بلو نے میڈیا سے بات کرتے کہا تقریباً 500 ادویات کی قیمت 25 سے 70 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اشیاء کی قیمت میں کمی کے باوجود اضافہ زیادتی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت ہوا۔ پالیسی کے تحت درخواست کے 9 ماہ کے اندر قیمت 8 فیصد بڑھنا ہوتی ہے۔ وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن