امید ہے پاکستان اور بھارت میں سیاچن پر جلد بات ہو گی: عبدالباسط

Feb 12, 2016

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے پاکستان اور بھارت ملکر سیاچن کے مسئلہ کا حل نکالیں، امید ہے پاکستان اور بھارت میں سیاچن کے مسئلہ پر جلد بات ہو گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب سیاچن پر مزید انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، سیاچن کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان جلد از جلد حل کیلئے زیر بحث آنا چاہئے۔

مزیدخبریں