شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی تا لاہور موٹر وے کا نام تبدیل کرکے پشاور کراچی موٹر وے (پی کے ایم ) رکھ دیا گیا ہے۔ اس موٹر وے کے سیکشن لاہور تا عبدالحکیم کا بھی نام تبدیل کرکے لاہور ملتان موٹر وے سیکشن (ایم تھری سیکشن) رکھ دیا گیا ہے جو پشاور تا کراچی موٹر وے کا حصہ ہوگا ۔