ملک بھر میں خواتین کا دن آج منایا جائیگا

لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) ملک بھر میںآج پاکستانی خواتین کا 32 واں قومی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد آمریت کے دور میں پاکستانی عورتوںکیخلاف امتیازی قوانین، انصا ف، امن اور برابری کیلئے خواتین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ 12فروری 1983 کو شاہراہ قائداعظم پر امتیازی قوانین کیخلاف ویمن لا ئیرز ایسوسی ایشن اور ویمن ایکشن فورم کے زیراہتمام خواتین کے پرامن اجتماع پر لاٹھی چارج ، آنسوگیس، پولیس کے گھیراؤ، وحشیانہ تشدد اور گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیاگیا۔ اس موقع پر انقلابی شاعر حبیب جالب بھی موجود تھے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس واقعہ نے عورتوں کے حقوق، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت سی عورتوں کی تنظیموں کو جنم دیا ۔ جو بعدازاں اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آمریت کے خلاف کئی مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کرتی رہیں اور بارہ فروری کا یہ دن پاکستانی عورتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی تحریک میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا اور آج بھی عورتوں کی جدوجہد کو زندہ رکھنے اور اس کو ایک نئی جدت دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس حوالے سے آج ملک بھر میں خواتین کی مختلف تنظیموںکے زیر اہتمام تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز منعقد ہونگے جن میں پاکستان میں خواتین کی سماجی اور سیاسی حقوق کے علاوہ قانون سازی اور عملدرآمد کی صورتحال کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...