مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سیل قائم کردیا

Feb 12, 2016

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی اڑھائی سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جو پچھلے اڑھائی سال کے دوران وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے گا تاکہ آئندہ اڑھائی سال کے دوران نہ صرف اصلاح کی جاسکے بلکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سائنٹفک بنیادوں پر پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔اس بارے میں عوام کی رائے حاصل کی جارہی ہے۔ عوامی سروے کی بنیاد پر مسلم لیگ 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرے گی۔ ناقص کارکردگی کے حامل ارکان کو آئندہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں