ستراہ: دسویں کے طالب علم پر ٹیچر کا تشدد لواحقین کا سکول کے باہر احتجاج

Feb 12, 2016

ستراہ (نامہ نگار) استاد کا دسویں کلاس کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد، لواحقین نے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا، ہیڈ ماسٹر نے رپورٹ بنا کر ڈی او ایجوکیشن کو بھجوا دی۔ ڈسکہ کلاں کے ذوالفقار کا بیٹا علی حمزہ گورنمنٹ ہائی سکول میں گیا تو اسکے ماسٹر سجاد گورائیہ نے اس کو وحشیانہ تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ طالب علم کے والدین نے سکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ٹیچر پہلے بھی ہمارے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے اور وہ اس بارے کئی بار شکایات کر چکا ہے۔
ٹیچر تشدد

مزیدخبریں