کابل(آئی این پی )افغانستان میں داعش اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں3کمانڈروں سمیت ہلاک جنگجوئوں کی تعداد 86 ہو گئی اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ادھرجنوبی صوبہ قندھار میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر افغان پولیس اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہوگئے جبکہ کمانڈر سمیت 11 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے۔ضلع خاکریز میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا‘ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔ صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعش کے جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ ضلع آچن کے علاقے کارکانئی میں ہوئی ۔
قندھار میں اہلکار نے 5ساتھی قتل اور 7زخمی کر دیئے
Feb 12, 2016