واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بلاشبہ امریکا اس وقت پہلے سے بہتر ہے۔ امریکا کی ترقی کیلئے مل کر راستے تلاش کرنا ہوں گے۔قانون ساز ادارے سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ ہم بنیادی حقوق، آزادی اور امن کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیاست بہت مشکل ہے مگر اس میں ناامیدی نہیں ہے۔سیاسی ماحول کچھ خراب ہوچکا ہے۔ اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لئے ہر شہری کو سخت محنت کرنا ہو گی۔ ہر امریکی شہری کے حقوق کے لئے لڑنا ہو گا۔