لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں عنقریب ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے البیراک کمپنی کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لیے شروع کی جانے والی ممکنہ ٹیکسی سروس کے لیے روٹ پرمٹ دینے کی تقریب کاا نعقاد کیا۔ تقریب میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیرمین مہر اشتیاق اور کنٹری ہیٖڈ البیراک بنیا مین کراکا نے شرکت کی۔
ایل ٹی سی چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف ، منیجنگ ڈائریکٹر البیراک یشر ارسلان، سی ایف او مریم خاور، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر احمت یلدرم، سی او او ظفر احمد ، ڈپٹی جنرل منیجر (انفورسمنٹ) چوہدری شفیق احمد اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیرمین مہر اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹیکسی سروس سے لاہور کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات حاصل ہوسکیں گی اور شہری چند منٹوں میں شہر کے کسی بھی حصے سے U.A.N نمبر111-961-961 ملا کر اس سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس سروس کا کرایہ 3کلومیٹر تک 120 روپے جب کہ 3کلومیٹر کے بعد ہر اضافی کلومیٹر کا 35 روپے کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔