لاہور(پ ر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور کائٹ فلائنگ فیسٹیول کے بانی خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ کائٹ فلائنگ فیسٹیول کی بحالی معیشت کے لئے آکسیجن کا کام کرتے اور نئی توانائیاں دے گا، پنجاب حکومت ، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن اور تاجر برادری کے اشتراک سے کائٹ فلائینگ کو بالکل بے ضرر بنایا جا سکتا ہے۔