تاجر برادری کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کئے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے: مجتبیٰ شجاع

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کئے بغیر معاشی استحکام کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں لاہور چیمبر کی تین روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے گی بلکہ اس شعبے میں برآمدات بڑھانے کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار الحمرا آرٹ گیلری میں لاہور چیمبر کی تین روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کنوینر شہزاد احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عبدالرزاق، امجد علی جاوا، شیخ محمد ابراہیم، وقار احمد میاں، عدنان خالد بٹ، شیخ محمد فیاض احمد، سابق صدور، معروف تاجروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...