بی آئی ایس پی دنیا کے بہترین سوشل سیفٹی نیٹس کے طور پر ابھرا: ماروی میمن

Feb 12, 2017

اسلام آباد(خبر نگار)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے جیکب آباد میں NSERاپڈیٹ کیلئے بی آئی ایس پی سروے کا افتتاح کیا۔ یہ صوبہ سندھ کا تیسرا پائلٹ ضلع ہے جہاں سکھر اور ٹھٹھہ کے بعد سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہ موجود حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے پُر عزم ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران، بی آئی ایس پی دنیا کے بہترین سوشل سیفٹی نیٹس کے طور پر ابھرا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، پی ایم ایل (این) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات اسلم ابڑو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرپرسن ماروی میمن کی قیادت میں بی آئی ایس پی نے وسعت پائی ہے اور اس کی شفافیت میں بھی بہتری آئی ہے۔ پی ایم ایل (این) غریبوں کو انکے جائز حقوق فراہم کرے گی اور کسی فرد کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروے بالکل مفت ہے اور عوام جعلساز عناصر سے خبردار رہیں۔ ڈائریکٹر AASAکنسلٹنگ، ریاض حسین نے کہا انکی فرم کلسٹر سی کے اضلاع (جیکب آباد، ٹھٹھہ، کچھ اور قلعہ سیف اللہ) میںگھر گھر سروے کررہی ہے اور جیکب آباد میں 224,7000متوقع گھرانوں کے سروے کیلئے 188افراد کے عملے کو تعیانات کیا گیا ہے۔ سماجی تحریک اور فیلڈ کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ گھر گھر سروے کا آغاز 15فروری سے ہوگا۔
ماروی

مزیدخبریں