پشاور(این این آئی)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران صرف ایک صوبے پر مہربان ہیں ،سب کچھ اسے دیا جا رہا ہے وزیر اعظم بتائیں کہ خیبرپختونخوا اورفاٹاپاکستان کا حصہ ہے یا نہیں،فاٹا کوفی الفور خیبرپختونخوا میں شامل کیاجائے ،تاکہ قبائلیوں کے مشکلات کاآزالہ ہوسکیںسابق گورنر حیات خان شیرپاﺅ کی 42 ویں برسی کے موقع پر چارسدہ کے علاقے شیرپاﺅ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ پختونوں نے اپنے لیے راستہ بنانا ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے ہوں گے پاک افغان حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کےلئے فی الفور اقدامات کرنے ہونگے۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام نے پاکستان کو بچانے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے نواز شریف یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ ہے یا نہیں ۔
آفتاب شیر پاﺅ