بھارت: بی ایس ایف نے ناقص غذا کا انکشاف کرنیوالے تیج بہادر کے فیس بک اکائونٹس کو کڑی نگرانی میں لے لیا

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میںسکیورٹی اہلکاروں کو دی جانے والی ناقص غذا کا الزام لگانے والے بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کے فیس بک اکائونٹس اب انٹیلی جنس اداروں کی کڑی نگرانی میں آگئے ہیں کیونکہ پاکستان سے اب اس کے کئی دوست بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یادیو کے ان اکاونٹس کے 6000دوستوں میں تقریبا 17فیصد پاکستانی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ یادیو کے فیس بک اکائونٹس پر جس میں اس نے غذائی معیار پر ویڈیو کلپس پوسٹ کیا تھا، پاکستان کے رہنے والے کئی افراد بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...