گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے تین بچوں کی ماں کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا، بتایا گیا ہے علی اصغر کالونی کے رہائشی محنت کش سجاد کی بیوی شفقت بچوں کو سکول بھجوانے کے بعد گھر میں اکیلی تھی اس دوران گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد نے خاتون کو گلا دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ تین بچوںکی ماں تھی، اروپ پولیس نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی، معلوم ہوا ہے شفقت بی بی کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ گھریلو تنازعہ بھی چلا آ رہا تھا۔