سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے معمولی تیزی کے باوجود ُاتار چڑھاﺅ کی صورتحال رہی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی پرانڈیکس 369.25 پوائنٹس اضافہ پر 49925.08 کی ریکارڈ حد پربند رہا ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 25کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ہفتے کے دوران کمیونیکیشن‘ بنکنگ‘سٹیل سیکٹرز کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات پرسرمایہ کاروں نے ٹی آر جی پاک‘ عائشہ ملز‘ پاورسیمنٹ‘ بی او پی‘ دوست سٹیل‘پاک انٹرنیشنل بلک سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پرحاصل کرلئے۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار2119 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 1033 کمپنیوں میں اضافہ‘ 989 کمپنیوں میں کمی اور 97کمپنیوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن