لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ 2017 کے چوتھے میچ میں دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائٹیڈ کو لاہور قلندرز نے6وکٹوں سے شکست دیدی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شرجیل کی جگہ سیم بلنگز نے ڈوون سمتھ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور 9 اوورز میں 73 رنز کی شراکت قائم لیکن دسویں اوورکی پہلی گیند پر ایلیٹ نے بلنگز کی وکٹیں اڑا دیں۔سیم بلنگز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد سمتھ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 31 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے سکور کو 97 رنز تک پہنچایا ۔ ایلیٹ نے 9 رنز بنانے والے ہیڈن کو آو¿ٹ کردیا۔ شین واٹسن صرف 7 رنز بنا کر ایلیٹ کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ آصف علی صرف ایک رنز بنا کر نرائن کی گیند پر ایلیٹ کو کیچ دے گئے۔کپتان مصباح الحق نے سکور کو 150 تک پہنچادیا لیکن آخری اوورز میں مصباح الحق سہیل تنویر کی پانچویں گیند پر آو¿ٹ ہوکر باہر چلے گئے لیکن تھرڈ امپائر نے نوبال قرار دیتے ہوئے واپس بلالیا لیکن اگلی ہی گیند پر دوسرے بلے باز شاداب خان رن آو¿ٹ ہوگئے۔ محمد سمیع بھی صفر پر آو¿ٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں پر 158 رنز بنا ئے۔مصباح الحق 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔گرانٹ ایلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر اور سنیل نرائن ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کرسکے۔لاہور قلندرز نے ہدف 4وکٹوں پرپورا کر لیا ۔برینڈن میکلم25‘فخر زمان پانچ ‘عمر اکمل 35‘گرانٹ ایلیٹ تین رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔جیسن رائے 60اور سنیل نائرائن 26رنز پر ناقابل شکست رہے ۔محمد سمیع ‘رومان رئیس ‘شین واٹسن اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔دوسرے میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی کنگز نے8وکٹوں پر 159رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔تھسارا پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف ۔۔وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ اسد شفیق گیارہ ‘احمد شہزاد گیارہ اور کیون پیٹرسن صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ ریلی روسونے 76اور سرفراز احمد نے56رنز بنائے ۔سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔