لاہور(شوبز ڈیسک) آٹھویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کے سیشن "پھول اور شبنم " میں شرکاءبے چینی سے فلمی اداکارہ شبنم کا انتظار کرتے رہے۔ ٹر اداکارہ شبنم سٹیج پر آئیں تو شرکاءنے نشستوں سے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ شبنم کا کہنا تھا کہ کراچی بہت تبدیل ہو گیا ہے۔ شوہر اور موسیقار روبن گھوش کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ شبنم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 35 سال پاکستانی فلموں میں کام کیا اور یہاں سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ پاکستان آتی رہی ہیں اور آئندہ بھی آتی رہیں گی۔پاکستان میر اوطن ہے ‘یہاںآکر اچھا لگتا ہے ،کوئی رول ملا تو فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا سوچوں گی ‘امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے ۔بھارت میں میری کوئی فلم کاپی ہوتی تھی تو خوشی محسوس ہوتی تھی ۔شروع شروع میں زبان کا مسئلہ پیش آیا ‘میرا اصل نام جھرنا ہے ۔جب کوئی مجھے جھرنا کہے تو اچھا لگتا ہے ۔۔اپنے لئے لوگوں کی محبت دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ۔
پاکستان آتی رہوں گی،فلم میں کردار ملا تو کام کرونگی : شبنم
Feb 12, 2017