اب بھی قومی ٹیم میں بطور سیکنڈ وکٹ کیپر شامل ہوسکتا ہوں : ذوالقرنین حیدر

Feb 12, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر بینکنگ کے شعبہ میں نوکری کیساتھ ساتھ امریکہ میں پرائیویٹ ٹینس بال T20 ٹورنامنٹس کھیل رہے ہیں۔ 6 سال قبل ذوالقرنین حیدر متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کیلئے کھیل رہے تھے اور پانچویں ون ڈے میچ کی صبح ذوالقرنین حیدر اچانک غائب ہو گئے۔ انہوں نے حال ہی میں 10 پریمیئر لیگ ٹینس بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ، قومی ٹیم میں بطور وکٹ کیپر شامل ہو سکتا ہوں۔
اور ان کا یقین ہے کہ ٹینس بال کرکٹ میں بھی ایک کیرئیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس بال کرکٹ بھی ایک کیرئیر آپشن بن سکتی ہے، میرا ایک دوست آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہے اس لئے میں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ ٹینس بال ٹورنامنٹ کے میچ کم وقت میں مکمل ہو جاتے ہیں اور یہ منافع بخش بھی ہیں۔میں نے ہمیشہ یہ تسلیم کیا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کیساتھ میرے مخصوص مسائل تھے لیکن وہ جن کے ساتھ میرے مسائل تھے، اب قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ذوالقرنین حیدر جانتے ہیں کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، لیکن وہ اب بھی اپنے دن پھر جانے کی امید رکھتے ہیں۔میں اب بھی سیکنڈ وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے قومی ٹیم میں آ سکتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ سرفراز احمد بیٹ اور گلوز کے ساتھ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن میں اب بھی متبادل کے طور پر قومی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہوں۔

مزیدخبریں