ٹورڈی گلیات سائیکلنگ ریس کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

Feb 12, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورڈی گلیات سائیکلنگ ریس کا تیسرا مرحلہ ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک (آج) اتوارکوہوگا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سائیکلنگ ریس میں دس ٹیموں کے 80 سائیکل سوار حصہ لے رہے ہیں۔،جن میں افغانستان کے علاوہ پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ شامل ہیں،اور ایونٹ کی اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ریس کا پہلا مرحلہ پشاور سے اسلام آباد اور دوسرا مرحلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک تھا، انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے کاایبٹ آباد سے نتھیا گلی کا فاصلہ 32 کلومیٹر اور چار ہزار سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی کو طے کرنا ہے۔

مزیدخبریں