انگلش پریمئر لیگ نیوکیسل نے مانچسٹریونائیٹڈ کو اپ سیٹ کردیا

Feb 12, 2018

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کمزور ٹیم اور تنزلی کے خدشہ کا شکار نیو کیسل نے پوائنٹس ٹیبل پر دوم اور سب سے زیادہ پریمئر لیگ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیکر اس سال کا سب بڑا اپ سیٹ کردیا۔ دوسری جانب ایک یکطرفہ مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اور ٹائٹل کے لئے گامزن مانچسٹر سٹی نے لیسٹرز سٹی کو5-1 گول سے مات دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیو کیسل کے درمیان غیر متوقع طور پر مقابلہ ہوم ٹیم نیو کیسل کے حق میں رہا۔ اکتوبر2017 کے بعد یہ نیو کیسل کی اپنے ہوم گرائونڈ پر پہلی فتح ہے اس فتح سے نیو کیسل نے ایک اونچی چھلانگ لگاکر18 ویں پوزیشن سے 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنالی۔ اس طرح یہ ٹیم تنزلی کے خدشہ سے بھی بچ گئی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول نیو کیسل کی جانب سے کھیل کے 65 ویں منٹ پرمٹ روچی نے بنایا اس طرح روچی کے اس قیمتی گول کی بدولت سے نیوکیسل نے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ برابر کرنے چند اہم مواقعوں کو ضائع کیا۔ اس وقت مانچسٹر یونائیٹڈ27 میچوں میں17 فتوحات کے ساتھ56 پوائنٹس کے ساتھ دوم جبکہ مانچسٹر سٹی 27 میچوں میں سے 23 فتوحات کے ساتھ72 پوائنٹس حاصل کرکے اول پوزیشن پر براجمان ہے۔ نیو کیسل کی یہ27 میچوں میں7 ویں فتح5 اور اس ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنالی۔ مانچسٹر سٹی نے اپنے 27 ویں میچ لیسٹرز سٹی کو5-1 گول سے مات دی۔ مانچسٹر سٹی کے ہیررو سرلیگو ایگارو نے مجموعی طورپر چار گول اسکور کئے جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ ایک گول رحیم اسٹارلنگ نے بنایا۔ حریف ٹیم کی جانب سے واحد گول وارڈی نے بنایا۔ اس سے قبل کھیلے گئے ایک یکطرفہ مقابلے میں ہیڈرز فیلڈ نے بورن مائوتھ کو4-1 گول سے شکست دی۔ ہاف ٹائم تک ہیڈرز فیلڈ کو2-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم نے مزید2 گول اسکور کرکے 4-1 گول کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔ ہیڈروز فیلڈ کی جانب سے 7 ویں منٹ پر رچرڈ نے اپنی ٹیم کو برتری دلادی6 منٹ بعد بورن مائوتھ کے اسٹین سل نے گول کرکے اسکور لیول کیا۔27 ویں منٹ پر ہیڈرز فیلڈ نے مونے کے گول کی بدولت پھر برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں بورن مائوتھ کے کک نے اوون گول کا تحفہ دیا۔ اس طرح انجری ٹائم میں ہیڈرز فیلڈ کے لاپریرا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو4-1 گول سے فتح دلادی۔

مزیدخبریں