میں چار سپیکر لگانے کا بل منظورکرلیا

چوہدری شیرعلی نے تمام مساجد
کھوڑ(نامہ نگار)اب اذان کی آوازچاروںا طراف گونجے گی ایم پی اے چوہدری شیرعلی خان نے تمام مساجد میں چار سپیکر لگانے کا بل منظورکرلیا ان خیالات کے اظہارحلقہ کے ایم پی اے چوہدری شیرعلی خان کے پرائیویٹ سیکرٹری شیخ شعیب نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حلقہ پی پی 18سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان نے حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے تمام مساجد میں ایک سپیکر سے زائد سپیکر لگانے پر سے پابندی ختم کراکر چار سپیکر لگانے کا بل منظور کرالیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چند دنوں میں جاری ہوجائے گامعززین علاقہ نے اس مثبت اقدام پر چوہدری شیر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن