چکری (نامہ نگار)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ اپنے قائد سے زندگی کی آخری سانس تک اپنی وفاداریاں قائم رکھیں گے روز روز پارٹیاں بدلنا ہمارا شیوہ نہیں ہمارے سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید اور بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں جو آج تک یہ کہتے آئے ہیں کہ ہم نے پارٹیاں بدلی ہیں ایمان نہیں بدلا انھوں نے اپنا اور بہت کچھ بدل لیا ہے جو موصوف اس علاقے سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کو چھوڑ کر صرف اپنے اثاثے بنا نے میں مصروف ہیں جبکہ ہمارے قائد (صفحہ6بقیہ 8)
چوہدری نثار علی خان نے یہاں سے ہارنے کے باوجود اس علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا انھوں نے کبھی بھی مفادات کی سیاست نہیں کی ہمیشہ عوام کی خدمت ہی کو اولیت دی حلقے بھر میں کوئی گائوں یا محلہ ایسا نہیں ہوگا جہاں بجلی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز نہ کیا گیا ہو عوام کی بے لوث خدمت اور اپنی مخلصانہ اور انتھک کوششوں کی بدولت ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔