پشاور(بیورورپورٹ)نیب خیبر پی کے نے مضاربہ کاروبار کی آڑ میں سوات اور مردان کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں ملوث مولانا سعید الوہاب اور کومیل خان کیخلاف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مضاربہ کاروبار کی آڑ میں عوام کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کیا۔ مولانا سعید الوہاب اور کومیل خان نے جعلی مضاربہ کاروبار کی آڑ میں زیادہ منافع کا لالچ دیا اور سوات و مردان کے سادہ لوح عوام کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا لیکن چند مہینے بعد ملزمان نے نہ صرف منافع دینا بند کر دیا بلکہ معصوم عوام کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر کے روپوش ہوگئے۔
پشاور: مضاربہ سکینڈل، نیب کا مولانا سعید الوہاب اور کومیل خان کیخلاف ابتدائی تحقیقات کا آغاز
Feb 12, 2018