لاہور(آئی اےن پی) پیپلزپارٹی کے سےنےٹر بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاکمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ‘وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون وکیل تھی جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیاہے ‘ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کےخلاف چلنے والی خاتون ہے ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے۔اتوار کے روز عاصمہ جہانگےر کے انتقال پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں عاصمہ جہانگیر کو بہت دیر سے جانتا ہوں ان کے شوہر میاں طاہر جہانگیر میرے سکول فیلو تھے اور ہم نے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں طاہر جہانگیر اور عاصمہ میں بہت پیار تھااعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر اور میری اہلیہ بشیری میں دوستی تھی ۔
اعتزاز