بیجنگ (آئی این پی/زنہوا) چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہیننگ میں ایک چینی جوڑے نے محبت کی لازوال داستان رقم کردی ہے، چینی خاتون وانگ اور گو نے محبت کی شادی کی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد وانگ سر پر چوٹ لگنے کے باعث کومے میں چلی گئی، اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ صحتیاب نہیں ہوسکی اور اب تین سال سے مسلسل کومے کی حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے ۔ اس وقت وانگ کی عمر 75سال اوراس کے شوہر گو کی عمر 79سال ہے لیکن اس کا شوہر اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ تین سال سے گو ہر روز اپنی بیوی کے پاس آتا ہے، اسے سوپ پلاتا ہے اور اس کیساتھ محبت بھری باتیں کرتا رہتا ہے۔