کابل(این این آئی)افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جینس کے قومی ادارے نے دار الحکومت کابل میں داعش کے آٹھ کارندے گرفتار کر لیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ان افراد کو شہر کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے پانچ بھاری طور پر مسلح خود کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئی ہیں جس میں11 فوجی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوئے تھے،ان اچانک چھاپوں کے نتیجے میں انٹیلی جینس کا ادارہ کابل کے قلعہ الولید کے مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک محفوظ مکان تک بھی پہنچا تھا جو جو دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹوں سے بھرا ہوا تھا۔عہدید اروں نے بتایا کہ افغان فورسز فوجی اکیڈمی پر حملے کے دوران گرفتار کئے گئے ایک شورش پسند سے حاصل کی گئی معلومات کی مدد سے اس احاطے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
کارندے گرفتار