ماسکو (آئی این پی +نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) روس کا مسافر طیارہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار6رکنی عملے سمیت 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے طیارے نے ماسکو کے ایمو ایوف ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ایئر لائنز سراتف 148 طیارے کو آپریٹ کر رہی تھی۔ عملے سے 6 ارکان اور 65 مسافر سوار تھے۔ نیوز ایجنسیز اور عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو آگ لگ گئی۔ ایمر جنسی سروسز کے مطابق کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں۔ طیارے کا ملبہ برف پر دور تک پھیل گیا۔ صدر پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ امدادی آپریشن میں 150 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے 4 منٹ بعد ہی راڈار سے غائب ہو گیا‘ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔ طیارہ اننتونوف اے این 148 روس کی قومی ایئرلائنز ساراتوف کی ملکیت تھا جو ماسکو کے مضافات میں رامنسکی نامی علاقے میں گِر کر تباہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا‘ سیراٹوو ایئرلائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔
ماسکو: روسی مسافر طیارہ تباہ‘6 رکنی عملے سمیت71 ہلاک
Feb 12, 2018