لودھراں(صباح نیوز) لودھراں کے حلقے این اے154کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج (پیر کو) ہوگی۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ این اے 154 لودھراں میں آج 12 فروری کو ہونے والے الیکشن میں چار لاکھ 31ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2لاکھ 36 ہزار 496مرد اور ایک لاکھ 94ہزار 506خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ 338پولنگ سٹیشنز اور 1043پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چھ انتہائی حساس اور 41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں پیپلزپارٹی کے مرزا محمدعلی بیگ سمیت 10امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ حلقے میں ن لیگ اپنی ہاری سیٹ واپس لینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جیتی سیٹ کھونا نہیں چاہتی۔ نااہلی کا سامنا کرنے والے جہانگیرترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے پہلے الیکشن میں کامیابی کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔
لودھراں : این اے 154کا ضمنی الیکشن آج ہو گا‘ 6پولنگ بوتھ انتہائی حساس قرار
Feb 12, 2018