اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی توہین عدالت کیسسز کی سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ آج پیر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی آج پیر کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا۔