شفقت محمود کا پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ، عمران کو خط لکھ دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے عمران خان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عام انتخابات قریب ہیں، حلقے میں مصروفیات ہیں اور پارٹی کی جانب سے اینٹی کرپشن سیل کی نئی ذمہ داریاں بھی ملی ہیں لہٰذا وہ مزید مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا ان سے یہ ذمہ داری واپس لے لی جائے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شفقت محمود کی عہدہ سے رضا کارانہ علیحدگی کے بعد امکان ہے کہ فواد چودھری مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...